(14 جولائی 2026): بولی وڈ اداکارہ زرین خان نے ایک تقریب کے دوران نازیبا جملہ کسنے پر پاپارازی (فوٹوگرافر) کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کو حال ہی میں ایک کلاتھ برانڈ کی لانچنگ تقریب میں دیکھا گیا۔ میڈیا کے سامنے برانڈ کا کلیکشن پیش کرتے ہوئے اداکارہ کو وہاں موجود پاپارازی کی جانب سے نازیبا جملے کا سامنا کرنا پڑا، جس پر خاموش رہنے کے بجائے انہوں نے کرارا جواب دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق زرین خان تقریب میں موجود فوٹوگرافرز اور میڈیا نمائندوں کو برانڈ کا نیا کلیکشن دکھاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اسی دوران ان کیلیے حیرت کا باعث بننے والا ایک تبصرہ سامنے آیا۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحیہ یا ایکشن فلم کرنا چاہوں گی، زرین خان
زرین خان نے سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ یہ فالتو کی باتیں نہیں کرنا کیونکہ میں وہ نہیں ہوں جو یہ سب بکواس برداشت کرے، ٹھیک ہے؟‘۔
بولی وڈ اداکارہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں انیل شرما کی ایکشن فلم ’ویر‘ سے سلمان خان کے مدمقابل کیا تھا، جس کی کہانی خود سُپر استار نے لکھی تھی۔
اس کے اگلے ہی سال، وہ انیس بزمی کی 2011 کی رومانٹک کامیڈی فلم ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے ساتھ مشہور گانے ’کریکٹر ڈھیلا‘ میں نظر آئیں۔ بعد ازاں، انہیں 2012 میں ساجد خان کی کامیاب کامیڈی فلم ‘ہاؤس فل 2’ میں رتیش دیش مکھ کے مدمقابل کاسٹ کیا گیا تھا۔


