The news is by your side.

Advertisement

ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے، اہلیہ عمرشریف

کراچی :معروف کامیڈین عمرشریف کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ہمارےپاس وقت بہت کم ہے ، ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارعمرشریف کی علاج کے لیے امریکامنتقلی کے معاملے پر ان کی اہلیہ امیگریشن مرحلے کے لیے ایئر پورٹ پر موجود ہیں ، زریں ایئرایمبولینس میں عمر شریف کے ساتھ سفر کریں گی۔

اہلیہ عمرشریف کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر شوہر کے انتظار میں ہوں ، ہائی رسک فلائٹ ہے دعا کریں سب ٹھیک رہے۔

زریں نے مزید کہا کہ ہمارےپاس وقت بہت کم ہے، دودن شوہرکودل کادورہ پڑاتھا، علاج کےلیےعمرشریف کی امریکامنتقلی بہت ضروری ہے۔

خیال رہے گذشتہ روز ڈاکٹرزکی عمرشریف کوبی پی کم ہونےکےباعث آئندہ 24گھنٹےسفرنہ کرنےکی تجویز دی تھی، اہلیہ عمرشریف بتایا تھا کہ گزشتہ روز بلڈ پریشر ڈراپ ہونے پر ڈاکٹرزنےسفرنہ کرنےکی ہدایت کی تھی، ایئرایمبولینس انتظامیہ کہتی ہےزیادہ سے12گھنٹےانتظارکریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزنےایئرایمبولینس انتظامیہ کو24گھنٹےانتظارکی ہدایت کی ہے، ایئرایمبولینس چلی گئی توایک لاکھ70ہزارڈالرضائع ہوجائیں گے، وفاق اور سندھ حکومت سےاپیل ہےایئرایمبولینس کوروکنےمیں مددکرے۔

زریں عمر شریف نے مزید کہا کہ اہلیہ ایئرایمبولینس انتظامیہ نےدستاویزات کی تیاری میں72گھنٹےلگادیئے، ایئرایمبولینس 6دن میں پہنچی اس دوران عمرشریف کی طبیعت خراب ہوئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں