اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

بالی ووڈ کے معروف اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(7 نومبر 2025): بالی ووڈ اداکار ریتیک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان اور اداکار زید خان کی والدہ 81 برس کی عمر میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور فلم ساز سنجے خان کی 81 سالہ اہلیہ زرین خان جمعرات، 7 نومبر 2025 کو ممبئی میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئیں۔

خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق زرین خان کچھ عرصے سے عمر سے متعلق بیماریوں کا شکار تھیں، ان کے سوگواروں میں شوہر سنجے خان اور بچے سوزین خان، سیمون اروڑا، فرح علی خان اور زید خان ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

زرین خان کو نہ صرف بالی ووڈ سے تعلق بلکہ اپنے تخلیقی کاموں کی وجہ سے بھی بہت پسند کیا جاتا تھا، وہ ایک ماہر انٹیریئر ڈیزائنر اور کوک بک مصنفہ تھیں، جو اپنی کتاب فیملی سیکرٹس: دی خان فیملی کوک بک کے لیے مشہور تھیں، انہوں نے 1963 کی فلم تیرے گھر کے سامنے میں بھی کام کیا تھا۔

زرین اور سنجے خان کا سفر ایک غیر معمولی مگر رومانوی انداز میں شروع ہوا۔ دونوں کی پہلی ملاقات ایک بس سٹاپ پر ہوئی اور جلد ہی وہ محبت میں گرفتار ہو گئے۔ انہوں نے 1966 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور دہائیوں تک خاندانی زندگی گزاری، چار بچوں کی پرورش کی۔

ان کی سب سے بڑی بیٹی سوزین خان نے اکثر اپنی ماں کی محبت اور اثر و رسوخ کے بارے میں باتیں شیئر کیں۔ جولائی 2025 میں انہوں نے زرین کی 81ویں سالگرہ کو انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے منایا، جس میں خاندانی لمحات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں