تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

میرا کی انگریزی کا مذاق، زرنش خان بھی بول پڑیں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو اداکارہ زرنش خان نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے گزشتہ دنوں ایک ایوارڈ تقریب میں انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آئی ایم بہت خوش ہوں آج۔‘ میرا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی اور صارفین کی جانب سے اداکارہ کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان اداکارہ میرا کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

زرنش خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میرا کی انگریزی کا مذاق اڑانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ میمز اور ویڈیو کلپ بنانے والوں کا تعلق بے وقوف گروہ سے ہے جنہیں انگریزی تو کیا اردو بھی ٹھیک طرح سے نہیں آتی ہوگی۔‘

زرنش خان نے میمز بنانے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ کتنی اچھی انگریزی جانتے ہیں؟ کیا آپ اس چیلنج کو قبول کرنے کے لیے تیار ہیں؟ میں شرط لگاتی ہوں کہ آپ تیار نہیں ہیں، براہ مہربانی اتنا کم ظرف ہونا چھوڑ دیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’سائبر نیٹ ورک کی آڑ میں اپنی شناخت چھپانے کی وجہ سے آپ کو دوسرے لوگوں کا مذاق بنانے کا کوئی حق نہیں ہے، ممکن ہے کہ اداکارہ میرا ٹھیک انگریزی نہیں بول سکتی ہوں لیکن کیا یہ جرم ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ زرنش خان متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ ہے۔

Comments

- Advertisement -