ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

زرنش خان ’کرینہ کپور‘ بن گئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا انداز کاپی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ زرنش خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وادی ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے ہوئے کرینہ کی فلم ’جب وی میٹ‘ کے گانے ’یہ عشق ہائے‘ سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ ناصرف گانا سن رہی ہیں بلکہ وہ اس گانے پر کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زرنش خان کے کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرنے اور دوران سفر گانا سننے پر ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اس گانے پر کرینہ کپور سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا باقی سب صرف اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے لگتے ہیں۔

ایک صارف نے زرنش خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو خوش رہنے کا حق ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ زرنش خان نے کرینہ کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل اداکارہ کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ان کا موبائل فون ٹوٹ گیا تھا۔ ویڈیو میں وہ مشہور گانے ”آوارہ بھنورے جو ہولے ہولے گائے“ پر رقص کر رہی تھیں کہ جیب سے موبائل فون گر کر ٹوٹ گیا۔


زرنش خاں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”ہمیشہ پہاڑوں میں ایسا کرنا چاہتی تھی لیکن اس چکر میں میرا فون ٹوٹ گیا ہے“۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں