تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

زرنش خان کی انسٹاگرام ویڈیو کے چرچے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گانے پر لپ سنکنگ کررہی ہیں، اداکارہ کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

زرنش نے ویڈیو میں پنجابی گانے ’جو تو کہہ دینا اور کوئی کہہ سکتا نہیں‘ پر لپ سنکنگ کی۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پیارے شوہر، مجھے امید ہے کہ آپ سن رہے ہوں گے، اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ مداحوں سے مذاق کررہی ہیں۔‘

زرنش خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اداکارہ سے سوال بھی کیا کہ آپ نے شادی کب کرلی؟

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ نیچے والا جملہ پڑھ کر تسلی ہوئی جس میں آپ نے لکھا کہ مذاق کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ زرنش خان فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

یا رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ نے اپنی اس تصویر پر رنگت کے بارے میں تبصرہ کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادی تھیں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’گندمی رنگت کا ہونا گناہ ہے کیا؟ جو گندمی رنگت کے ہیں وہ نہ جئیں تو کیا مرجائیں؟ لوگوں بڑے ہوجاؤ اتنی بناوٹی اور چھوٹی سوچ رکھنا بند کرو۔‘

مداحوں کی جانب سے زرنش خان کے خیالات کو سراہا گیا تھا اور ان کی مثبت سوچ کی تعریف کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -