تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

زرنش خان کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی بھارتی گانے پر رقص کرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ زرنش خان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ نیہا ککڑ کے گانے "ٹکر ٹکر” پر گاڑی میں سفر کرتے رقص کررہی ہیں اور گانے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

یہ گانا بھارتی فلم "دل والے” کے سیکوئل میں فلمایا گیا تھا جس میں کاجول اور شاہ رخ کے ساتھ ورون دھون نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

زرنش کا ساتھ اس ویڈیو میں ان کے ساتھ گاڑی ڈرائیو کرنے والے دوست بھی دے رہے ہیں۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اداکارہ کے انداز کی تعریف کررہے ہیں۔

زرنش سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی زرنش خان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ وادی ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے ہوئے کرینہ کی فلم ’جب وی میٹ‘ کے گانے ’یہ عشق ہائے‘ سے لطف اندوز ہورہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ویڈیو میں اداکارہ ناصرف گانا سن رہی تھیں بلکہ وہ اس گانے پر کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -