تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

زرنش خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اپنے دوست کی مہندی میں گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

زرنش خان نے دوست کی شادی کی تقریب میں سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا، ویڈیو میں ان کے ہمراہ دیگر لوگ بھی رقص کررہے ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مہندی کا جنون۔‘

واضح رہے کہ زرنش خان فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں زرنش نے ویڈیو میں پنجابی گانے ’جو تو کہہ دینا اور کوئی کہہ سکتا نہیں‘ پر لپ سنکنگ کی تھی۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پیارے شوہر، مجھے امید ہے کہ آپ سن رہے ہوں گے، اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ وہ مداحوں سے مذاق کررہی ہیں۔‘

زرنش خان نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور اداکارہ سے سوال بھی کیا کہ آپ نے شادی کب کرلی؟

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ نیچے والا جملہ پڑھ کر تسلی ہوئی جس میں آپ نے لکھا کہ مذاق کررہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -