پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی گاڑی میں رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
اداکارہ زرنش خان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بھارتی فلم کے گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں زرنش خان کار میں سفر کررہی ہیں اور اس دوران مشہور گانے ’لال دوپٹہ اڑ گیا‘ پر ڈانس کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
زرنش ویڈیو میں لال دوپٹہ بھی لہرا رہی ہیں اور بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی طرح گانے پر رقص کرتے ہوئے شرما بھی رہی ہیں۔
اداکارہ کی ٹک ٹاک ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب سراہا بھی رہے ہیں۔
View this post on Instagram
زرنش خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔
انہوں نے اس سے قبل ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ بھارتی گلوکار سونو نگم کے 90 کی دہائی کے مشہور ایلبم ’دیوانہ‘ کا گانا ’کچھ تم سوچو‘ گنگنا رہی تھیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں زرنش خان نے پلاسٹک سرجری کرانے والی اداکاراؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’معذرت کے ساتھ، لیکن انہیں انسانی شکل پر بطخ کے ہونٹ نہیں چاہئیں، ہماری تمام اداکارائیں بطخ بن چکی ہیں۔
زرنش نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ تمام اداکارائیں پہلے بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہ جانے ان کے ساتھ کیا ہوا ہے‘‘۔