تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

زرنش خان کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ زرنش خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے سرد موسم کی مناسبت سے جیکٹ پہن رکھی ہے، زرنش خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اسلام آباد کی سرد راتیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ تصاویر شیئر کیں جنہیں ہزاروں صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا اور اداکاری کی تصاویر کی تعریف بھی کی گئی۔

زرنش خان نے انسٹاگرام پر مزید تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ کوٹ پہنے پوز دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

واضح رہے کہ اداکارہ زرنش خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’سن یارا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، زرنش اس کے علاوہ بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔

یا رہے کہ چند ماہ قبل اداکارہ نے اپنی اس تصویر پر رنگت کے بارے میں تبصرہ کرنے والے صارف کو کھری کھری سنادی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’گندمی رنگت کا ہونا گناہ ہے کیا؟ جو گندمی رنگت کے ہیں وہ نہ جئیں تو کیا مرجائیں؟ لوگوں بڑے ہوجاؤ اتنی بناوٹی اور چھوٹی سوچ رکھنا بند کرو۔‘

زرنش خان کا کہنا تھا کہ ’رنگ روپ اللہ کی دین ہے، ہمیں اس کا شکر گزار ہونا چاہیے کہ ہم ان بدنصیب لوگوں میں سے نہیں ہیں جن کے پاس کھانا، رہنے کے لیے چھت نہیں ہے، ان کے پاس صرف ایک دل ہے جس سے وہ اس تحفے کے لیے شکر گزار ہیں اور وہ ان کی زندگی ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’اللہ کی بنائی ہوئی ہر چیز لاجواب ہے، حسن لوگوں میں یا چیزوں میں نہیں خود کی نظروں میں ہوتا ہے۔‘

مداحوں کی جانب سے زرنش خان کے خیالات کو سراہا گیا تھا اور ان کی مثبت سوچ کی تعریف کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -