نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لاپتہ بچوں کی تلاش اور بازیابی کے لیے ’زارا موبائل ایپ‘ کا اجرا کر دیا۔
بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران نگراں وزیراعظم نے زارا الرٹ ایپ کا آغاز کیا۔
زرا الرٹ ایپ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد لاپتہ اور اغوا شدہ بچوں کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ اس کا نام زرا انصاری کے نام پر رکھا گیا ہے جو 2018 میں پاکستان میں اغوا اور قتل کر دی گئی تھی۔
زرا الرٹ ایپ سسٹم کو لاپتہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے کیسز میں تیزی سے ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں جلد سے جلد تلاش کرنا اور بازیاب کرنا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ غزہ میں قتلِ عام کو بچوں کا ہولوکوسٹ قراردے دیا۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن پر غزہ کے ان بچوں کا خیال آیا جنہیں خاک وخون میں نہلا دیا گیا جن کے ہاتھ پاؤں سرسلامت نہیں صرف لاشیں پڑی ہیں۔