The news is by your side.

ہم سب کو ملکر وزیراعظم کے وژن کا حصہ بننا چاہیے ، زرتاج گل

اسلام آباد :  وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ  وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو وژن دیا ہے، ملک کو کلین گرین بنانے کیلئے سائنسدان بننے کی ضرورت نہیں، ہم سب کو ملکر وزیر اعظم کے وژن کا حصہ بننا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلانٹ فار اسلام آباد سے خطاب کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کوپیغام ہےقومیں نظریےسےبنتی ہیں، بہت عرصےسےہمارانظریہ بکھرگیاہے۔

وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا حکومت کےقیام کے بعدلوگوں میں امید جاگتے دیکھی ہے، نوجوانوں کو وزیراعظم کی ملک سے محبت پر فخر کرتے دیکھا ہے۔

زرتاج گل نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کو وژن دیا ہے، ملک کو کلین گرین بنانے کیلئے سائنسدان بننے کی ضرورت نہیں، ہم سب کو ملکر وزیر اعظم کے وژن کا حصہ بننا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا آج ہم سب نے اپنے حصے کا پودا لگاناہے، سب نے مل کر اسلام آباد کو سرسبزو شاداب بنانا ہے۔

پلانٹ فاراسلام آبادمہم مستقبل کوتبدیل کردےگی، مشیرموسمیاتی تبدیلی

دوسری جانب مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے خطاب میں کہا نوجوانوں نے پلانٹ فاراسلام آبادکو اپنی مہم بنانا ہے، پلانٹ فاراسلام آبادمہم مستقبل کوتبدیل کردےگی، نوجوانوں نےپاکستان کوسرسبزوشاداب بناناہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کےمنفی اثرات سےمتاثرہ ملک ہے، بلین ٹری سونامی ٹرینڈ کو دنیا بھر میں فالو کیا جارہا ہے، یہ ملک کسی اور کا نہیں ہمارا اپناہے۔

انھوں نے کہا ہم نے پاکستان کوصاف ستھرارکھناہے، ہم نے ملکر ملک کوماحولیاتی آلودگی سےپاک کرناہے، اسلام آبادکوپلاسٹک فری سٹی بنائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں