ملتان : وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران خان آنکھیں چراتےنہیں بلکہ آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں، ہم نےقوم سے وعدے کیے تھے، وہ جلد پورےہوں گے، 29نومبرکووزیراعظم اپنی کارکردگی پر قوم کو بریفنگ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیرمملکت برائےموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خوشی ہےجنوبی پنجاب میں خوبصورت ذہن پیداہورہےہیں، ہم نے قوم سے وعدے کیے تھے وہ جلد پورے ہوں گے۔
زرتاج گل کا کہنا تھا کہ معاشی بحران ہےاس لیےچین سمیت مختلف ممالک سےبات کی، معاشی بحران کی ذمہ دارگزشتہ حکومتیں ہیں، ان سے پوچھیں ، 29نومبرکووزیراعظم اپنی کارکردگی پرقوم کوبریفنگ دیں گے، عمران خان آنکھیں چراتے نہیں بلکہ آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں۔
کرتارپور بارڈر کے حوالے سے وزیر مملکت نے کہا کرتارپوربارڈر کھلنے سے تعلقات بہتر ہونے کا امکان ہے، گزشتہ حکومتوں نےقومی تعلقات کے بجائے ذاتی تعلقات بنائے موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق تشویش ہے، اقدامات کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں :پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنےوالے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، زرتاج گل
یاد رہے چند روز قبل وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا تھا اپوزیشن کے اکٹھے ہونے سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، اپوزیشن اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھی ہو رہی ہے۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم کے وژن کے ساتھ ہیں، پیٹ پھاڑنے کی باتیں کرنے والے حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، عوام کوحکومتی اقدامات سے ریلیف ملے گا۔