ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق کیوں کی گئیں؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی(8 نومبر 2025): معروف بالی وڈ اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ  زرین خان 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

تجربہ کار اداکار سنجے خان کی اہلیہ زرین خان جمعہ کو 81 سال کی عمر میں صحت کے مسائل کے بعد انتقال کر گئیں، ممبئی میں ان کی آخری رسومات میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

جن میں ہریتک روشن، راجت بیدی، نیل نتن مکھیش، ایشا دیول، صبا آزاد، زویا اختر، بوبی دیول، جیکی شروف، روحت دھاون، مدھر بھنڈارکر، جیسمین بھسین اور علی گونی شامل ہیں۔

زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے مطابق کیوں کی گئیں؟

ان کی آخری رسومات ان کے بیٹے زید خان نے ہندو روایات کے مطابق انجام دی، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرین خان کی آخری رسومات  ممبئی میں اداکی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں زید خان کو اپنی والدہ کی آخری رسومات ہندو مذہب کی روایات کے مطابق ادا کرتے دیکھا گیا، وائرل ویڈیو میں زید خان کو میت کے آگے مٹی کا گڑھا اٹھائے چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان ویڈیوز کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین شش وپنج میں مبتلا تھے کہ بلآخر زرین خان کی آخری رسومات ہندو روایات کے تحت کیوں ادا کی گئیں؟

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی سے قبل زرین ایک پریکٹسنگ ہندو تھیں اور ان کا اصل نام زرین کتراک تھا، ان کی خواہشات اور خاندانی ورثے کا احترام کرتے ہوئے آخری رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق ادا کی گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے خان سے شادی کے بعد زرین نے اپنا سرنیم کترک کے بجائے خان کرلیا  یوں انہیں ‘ زرین‘ خان سے جانا جانے لگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ زرین خان نے سنجے خان سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل نہیں کیا تھا۔

آخری رسومات کی ایک ویڈیو میں زید کو شدید جذباتی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ آنکھوں میں آنسو بھرے رسومات انجام دے رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار زید خان اور سوزین خان کی والدہ چل بسیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں