اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

زین ملک اور ٹیلر سوئفٹ کی میوزک ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ: امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ اور پاکستان نژاد برطانوی سنگر زین ملک کے نئے گانے کی میوزک ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی‘ 5 دن میں دوکروڑ کے قریب افراد اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی میوزک ویڈیو میں ٹیلرسوئفٹ اور زیان ملک اپنے اس نئے گانے آئی ڈونٹ وانا لیو فار ایور میں پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں۔

دونوں گلوکاروں نے اپنا یہ گانا ہالی ووڈ کی رومانوی فلم ’ففٹی شیڈز ڈارکر‘ کے لیے پس پردہ گایا تھا جو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہوا تھا۔

فلم ففٹی شیڈز ڈارکر دس فروری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

پاپ گلوکارزین ملک کا پہلاسولوالبم ریلیز، اردو گانا شامل

 میوزک ویڈیو کے ریلیز ہوتے ہی دونوں فنکاروں کے مداحوں نے انٹرنیٹ کے آسمان کو سر پراٹھا لیا ‘ 5 روز میں یوٹیوب پر اس ویڈیو کے18,465,828 ویوز ہیں۔

گزشتہ سال معروف پاپ بینڈ ’ون ڈائریکشن‘ سے علیحدگی اختیار کرنے بعد زین ملک نے اپنا پہلا سولو البم ریلیز ہے جس میں ان کا سولو گیت پلو واک بھی شامل ہے ، گیت نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی۔

ٹیلرسوئفٹ دنیا کی مہنگی ترین گلوگارہ قرار

 جی ہاں انگلش زبان کے البم میں اردو گانا تھا اور اس گانے کے بول ہیں، ”جب تک اس محبت کے پھول نہ کھلیں، تب تک اس دل کو سکوں نہ ملے۔“

دوسری جانب امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ گزشتہ سال فوربس کی فہرست میں سب سے امیر ترین گلوکارہ کے طور پر سامنے آئی ہیں‘ ان کی گزشتہ سال کی مجموعی کمائی 17 کروڑ ڈالر تھی۔

گانے کے پسِ پردہ مناظر

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں