تازہ ترین

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کا اعلان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک بھر میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد رواں سال 19 ستمبر کو ہوگا، عوام سے اپیل کروں گی کہ وہ حکومت کی حمایت کو جاری رکھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر ہم الیکشن جیت گئے تو اگلی حکومت میں معاشی صورتحال کو بہتر بنائیں گے، اس کے علاوہ عوام کو ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹنڈا آرڈرن کو سست معیشت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، حکومتی سطح پر اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے بطور وزیراعظم اُن کی مقبولیت بھی کم ہوئی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ جیسٹنڈا آرڈرن اپنی گرتی ساکھ کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہے، سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ لیبر پارٹی کے لیے عام انتخابات جیتنا اب کی بار آسان نہیں ہوگا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں آخری انتخابات 2017 کو ہوئے جس کے بعد دوسری بار لیبر پارٹی نے حکومت بنائی۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر سمن بریجز نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی جماعت انتخابات لڑنے کے لیے بالکل تیار ہے اور وہ واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنا کر دکھائیں گے۔

سمن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کرائسٹ چرچ جیسا اندوہناک سانحہ پیش آیا، ہماری جماعت نے گن کلچر ختم کروانے کے لیے ایوان سے بل منظور کروایا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں