کشمیر پریمیئر لیگ میں ذیشان اشرف نے تاریخ رقم کردی

قومی کرکٹر ذیشان اشرف نے کشمیر پریمیئر لیگ میں ایونٹ کی پہلی سنچری بناکر تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق مظفرآباد اسٹیڈیم میں مظفر آباد ٹائیگرز کے اوپنر ذیشان اشرف نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور 17 شاندار چوکوں کی مدد سے ایونٹ کی پہلی سنچری اسکور کی۔
ذیشان اشرف نے ایونٹ پہلی سنچری 58 گیندوں پر 1 چھکے اور 17 چوکوں کی مدد سے مکمل کرکے تاریخ رقم کردی۔
Zeeshan Ashraf was simply outstanding today, getting the first ever century in #SRGKPL
He deservingly wins today’s Man Of The Match award 👏🏼 #KPL21 #KheloAazadiSe #SRGKPL pic.twitter.com/Le2pYhfkQg
— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) August 10, 2021
واضح رہے کہ کوٹلی لائنز کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے فاتح ٹیم کے اوپنر ذیشان اشرف مجموعی طور پر 62 گیندوں پر1 چھکے اور 18 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر حیدر علی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں اوورسیز واریئرز کے بلے باز حیدر علی اپنی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں جنہوں نے باغ اسٹالینز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں ہر 91 رنز اسکور کیے۔