The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں نواب ثنااللہ زہری آئندہ ڈھائی سال کے لئے وزیراعلیٰ منتخب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدرنواب ثناءاللہ زہری کووزیراعظم نوازشریف کے زیرِصدارت اہم اجلاس میں بلوچستان کا وزیراعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں واقع بلوچستان ہاؤس میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس کے پہلےدورمیں پی کے میپ کے محمودخان اچکزئی اورڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے علاوہ دیگروفاقی وزراء بھی موجود تھے جبکہ اجلاس کے دوسرے دورمیں نواب ثنااللہ زہری بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں طے پایا ہے کہ اگلے ڈھائی سال کےلئے نواب آف جھالاوان سردارثنااللہ زہری بلوچستان کے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے فیصلے کی خبرپرکوئٹہ میں نواب زہری کے حامیوں اورن لیگی کارکنان نےجشن منانا شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی کی تبدیلی کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی تبدیلی ہوگی اوریہ عمل ایک ہفتے میں مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعلٰیٰ بلوچستان کی تبدیلی کافیصلہ آج ہونےکی خبراے آروائی نیوز نے گزشتہ روز ہی دے دی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں