جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

ایران میں حالیہ مظاہرے روس کیلیے پیغام ہیں، زیلینسکی

اشتہار

حیرت انگیز

یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی نے ایران میں حالیہ عوامی مظاہروں کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں جاری مظاہرے صرف احتجاج نہیں بلکہ دراصل ایک بڑی عوامی بغاوت کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج روس کے لیے ایک واضح پیغام ہیں کہ حالات ان کے لیے بھی آسان نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں کو چاہیے کہ وہ ایرانی عوام کی مدد کریں تاکہ ذمہ داران کو اقتدار سے ہٹایا جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران پر امریکا کے ممکنہ حملے کی خبریں سامنے آنے پر چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتے ہیں۔

چین کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین کے تحت ملکی خودمختاری اور سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق امید ہے ایرانی حکومت اور عوام موجودہ مشکل صورتحال پر قابو پاسکتے ہیں اور ملکی استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں