ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

امریکا جون 2026 تک روس، یوکرین جنگ کاخاتمہ چاہتا ہے، زیلنسکی

اشتہار

حیرت انگیز

کیف (8 فروری 2026): یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا یوکرین اور روس جنگ کا جون 2026 تک خاتمہ چاہتا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے گارجین کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا رواں برس جون تک خاتمہ چاہتا ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا نے پہلی بار تجویز دی ہے کہ مذاکراتی وفود (روس اور یوکرین) آئندہ ہفتے امریکا میں ملاقات کریں۔ ملاقات کا ممکنہ مقام میامی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ یوکرین اور روس پر موسم گرما کے آغاز تک جنگ ختم کرنے کے لیے "ممکنہ طور پر دباؤ ڈالے گی”۔

زیلنسکی نے کہا کہ اگر اس مدت میں پیش رفت نہ ہوئی تو واشنگٹن مزید اقدامات پر غور کر سکتا ہے۔ یہ دباؤ سفارتی، سیاسی یا معاشی نوعیت کا ہو سکتا ہے۔

یوکرینی صدر نے واضح کیا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، لیکن وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ کسی بھی امن منصوبے کی بنیاد یوکرین کی سرحدوں کے احترام اور قابلِ اعتماد سکیورٹی ضمانتوں پر ہونی چاہیے۔

جنگ ختم کرنے کیلیے روس-امریکا کا امن معاہدہ قبول نہیں، یوکرین

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں