منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

’’زیرو بیگنگ پنجاب‘‘ منصوبہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (30 جولائی 2026): پنجاب میں صوبے کو بھکاریوں سے پاک کرنے کے لیے زیرو بیگنگ پنجاب منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

آپ کسی ہوٹل میں کھانا کھا رہے ہوں، بس یا ٹرین میں سفر کر رہے ہوں، دفتر جا رہے ہوں یا بازار سے گزر رہے ہوں، بھیک مانگنے والوں نے ناک میں دم کر رکھا ہے۔ ان میں کچھ تو واقعی مستحق ہوتے ہیں، لیکن ان میں زیادہ تر پیشہ ور بھکاری ہوتے ہیں۔

پنجاب صوبے کو بھکاریوں سے پاک کرنے کا انقلابی منصوبہ سامنے آیا ہے جو لاہور ٹریفک پولیس نے متعارف کرایا ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کا "زیرو بیگنگ پنجاب” منصوبہ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد کیسے ہوگا؟

لاہور پولیس نے بھیک سے پاک پنجاب بنانے کیلیے ایک قدم اٹھایا ہے، جس کے تحت بھیک مانگنے والوں کو ہنر مندی کی تربیت اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔

اس حوالے سے لاہور ٹریفک پولیس نے پنجاب اسمال انڈسٹریز کارپوریشن اور الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے پائلٹ منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت ابتدائی طور پر مستحق مرد اور خواتین کی نشاندہی کر کے انہیں ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں