اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

’کترینہ ہی زندگی جینے کا طریقہ بتاتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم میں کترینہ کیف اداکارہ کے روپ میں ہی نظر آئیں گی اُن کے ساتھ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم زیرو کے ٹریلر اور اب تک آنے والے گانوں کو مداحوں نے پسند کیا کیونکہ اس کہانی شائقین کے لیے انوکھی ہے اور دو بڑے ستارے انوکھے کردار ادا کررہے ہیں۔

زیرو کے تیسرے گانے کی لانچنگ تقریب میں کترینہ کیف نے ’حسنِ پرچم‘ گانے پر شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جسے ہدایت کار آنند ایل رائے نے خود بھی عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کیریئر کی مشکل ترین فلم، شاہ رخ خان کی ٹیچر کون؟

فلم کے ہدایت کار خاموشی سے حاضرین میں بیٹھے تھے، کترینہ نے اپنی پرفارمنس مکمل کی اور میزبان سے بات چیت شروع کی تو اُن کی ہدایت کار پر نظر پڑی، اداکارہ نے ہدایت کار سے اسٹیج پر آنے کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

آنند ایل رائے کا کہنا تھا کہ ’جس فلم میں کترینہ ہوں اُس میں بہت زیادہ انرجی کی ضرورت ہوتی ہے‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’کترینہ ہی آپ کو زندگی جینے کا طریقہ بتاتی ہیں‘۔

ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور ٹی سیریز کی جانب سے گانے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ حسن پرچم گانے کو کترینہ کیف (ببیتا کماری) اور شاہ رخ خان (باؤا سنگھ) پر فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کے بول ارشاد کمالی نے لکھے جبکہ کمپوزنگ اجے اتل نے کی جبکہ بھومی تریویدی اور راجا کماری نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

پہلا گانا: زیرو: باؤا سنگھ اور آفیہ یوسفزئی کی محبت کا پہلا گانا ریلیز

قبل ازیں ’زیرو کا پہلا ’میرے نام تو‘گانا ریلیز کیا گیا جو باؤا سنگھ اور آفیہ کی رومانوی کہانی پر فلمایا گیا تھا بعد ازاں ’عشق بازی‘ کے ٹائٹل سے دوسرا گانا آیا جس میں کنگ خان ڈانس آڈیشن دیتے نظر آرہے تھے جب اس میں سلمان خان بھی موجود تھے۔

دوسرا گانا: زیرو کا دوسرا گانا ریلیز، شاہ رخ اور سلمان کے جلوے

آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 دسمبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی، شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان فلم کی پروڈیوسر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں