اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

ژالے سرحدی کو ہانیہ عامر سے معافی کیوں مانگنی پڑ گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ژالے سرحدی نے ایک غلط فہمی پر اداکارہ ہانیہ عامر سے معافی مانگتے ہوئے اپنے بیان کی وضاحت دے دی۔

ایک نجی نیوز چینل کے عید اسپیشل شو میں جب ژالے سرحدی سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ ہانیہ عامر کی جگہ ہوں تو وہ کیا مختلف چیز ہے جو آپ کرنا پسند کریں گی؟

اس کے جواب میں ژالے نے کہا کہ میں فوری طور پر اپنا سوشل میڈیا بند کر دوں گی۔ مگر بعد میں اداکارہ کو اپنے بیان پر وضاحت دینا پڑ گئی۔

مزید پڑھیں: ژالے سرحدی اپنا موازنہ پریانکا کیساتھ کیے جانے پر برہم ہوگئیں

گزشتہ روز انہوں نے انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ یہ سوچ کر مجھے بہت تکلیف ہوئی کہ لوگ میری بات کو غلط سمجھ بیٹھے، دراصل سوشل میڈیا زہریلا اور دماغی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ سب کی نظروں میں ہوں“۔

ژالے نے لکھا ”اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں سوشل میڈیا پر اوور شیئرنگ سے گریز کرنا چاہیے کیوں کہ یہی مواد ہمارے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے“۔

وہ لکھتی ہیں کہ میرے بیان کا ہرگز مطلب کسی کو نیچا دکھانا یا تکلیف پہنچانا نہیں تھا، میں نے یہ بات اپنے تجربے کی بنیاد پر کی تھی۔

”میں ہانیہ عامر سے محبت کرتی ہوں، وہ ایک بہترین انسان اور اداکارہ ہیں، اگر میرے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی تو میں سچے دل معافی مانگتی ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں