تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ژالے سرحدی نے شوبز میں‌ قدم رکھنے کی بڑی وجہ بتادی

کراچی : خوبصورت اداکارہ ژالے سرحدی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کا حصّہ بننے کی بڑی وجہ بتادی، اداکارہ نے بتایا کہ ابتدء میں ریڈیو پاکستان کے پروگرام ’بزم طلبہ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

پاکستان کے مشہور ڈراموں و فلموں میں اداکاری کا لوہا منوانے والی باصلاحیت اداکارہ ژالے سرحدی نے بتایا کہ میری پڑھائی شوبز میں قدم رکھنے بڑی وجہ ہے، انہوں نے بتایا کہ میں اپنی پڑھائی کا خرچہ پورا کرنے کےلیے ڈرامہ انڈسٹری کا حصّہ بنی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے یہ کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ شوبز ہی میرا مستقبل بن جائے گا اور یہ ہی میری فل ٹائم جاب ہوگی، میں اپنے کردار منتخب کرتی ہوں جس میں اداکاری زیادہ ہوں نا کہ انداز اور بناو سنگار کی تعریفیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک فلم میں آئٹم سانگ بھی کیا لیکن کپڑے پاکستانی ثقافت کے مطابق ہی پہنے اور میں اداکاری کو بہت سنجیدہ کام سمجھتی ہو۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے ژالے سرحدی اے آر وائی ڈیجیٹل کے معروف ڈراموں عکس اور رنگ لاگا سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -