پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اداکارہ ژالے سرحدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مزاحیہ انداز میں لپ سنکنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘جب گنتی نہیں آتی اور معلومات بھی کم ہو۔‘
ویڈیو میں اداکارہ سے پوچھا جاتا ہے کہ ’بیٹا یہ دو بستر کیوں لگائے ہیں؟ ژالے کہتی ہیں کہ گھر پر دو مہمان آنے والے ہیں، وہ پوچھتے ہیں کہ کون کون؟ اس پر اداکارہ کہتی ہیں کہ ممی کے بھائی اور میرے ماما۔‘
ژالے سے کہا جاتا ہے کہ ’بیٹا پھر ایک بستر اور لگادو میرا سالہ بھی آرہا ہے۔‘
دراصل ویڈیو میں یہ بتایا گیا ہے کہ مہمان ایک ہی آرہا ہے اور اس کے لیے تین بستروں کا انتظام کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ژالے سرحدی اسی طرح کی دلچسپ ویڈیو اکثر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔
ژالے سرحدی نے 2008 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا، اب تک وہ نصف درجن کے قریب فلموں اور متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔