site
stats
پاکستان

ضیاء نے پی پی کا ووٹ تقسیم کرنے کے لیے ایم کیو ایم بنائی، اعتزاز احسن

Aitzaz Ahsan

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے 30 سالوں تک شہر کی حکمرانی کی مگر عوام کی کوئی خدمت نہیں کی، متحدہ کا چھپایا گیا اسلحہ اب کنوؤں سے نکل رہا ہے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ضیاء الحق نے پیپلزپارٹی کا ووٹ تقسیم کرنے کے لیے متحدہ بنائی مگر ایم کیو ایم نے اپنے ہی لوگوں کی خدمت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم 30 سال تک اقتدار میں رہی مگر اُن کی قیادت نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ متحدہ کا چھپایا گیا اسلحہ اب کنوؤں سے برآمد ہورہا ہے۔ اردو بولنے والوں کو ایم کیوایم کے پیمانے سے نہیں دیکھنا چاہیے کیونکہ اُن کی اپنی جماعت نے مہاجروں کے ساتھ زیادتی کی۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ایس 114 سے بھٹو کے ساتھی کو عوامی خدمت کے لیے منتخب کیا، سعید غنی نے ہمیشہ اپنی قابلیت سے خود کو منوایا یہی وجہ ہے کہ اُن پر اب تک کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا، سعید غنی کی کامیابی یہ ہے کہ انہیں مخالفین بھی کان لگا کر سنتے ہیں۔

پاناما کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ شریف برادران نے چوری کی اور خود اربوں روپے کی جائیداد کا اعتراف کیا، جے آئی ٹی میں مریم نواز شہزادی کی طرح پیش ہوئی ، ن لیگ کے لوگ تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے بعد جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top