site
stats
سندھ

ایم کیو ایم کے ضلعی اور وائس چیئرمین امیدواروں کے ناموں کا اعلان

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ضلعی اور وائس چیئرمین امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے ضلع وسطی سے چیئر مین کے امیدوار ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین شاکر علی ہوں گے۔

دوسری جانب ضلع شرقی سے چیئرمین کے امیدوار معید انور ہیں جبکہ وائس چیئر مین عبدالرؤف ہیں، ضلع غربی سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اظہار احمد خان چیئر مین کے امیدوار ہیں۔


MQM finalises names for district vice chairmans by arynews

ضلع کورنگی سے چیئر مین نیئر رضا چیئر مین جبکہ وائس چیئر مین کیلئے امیدوار رکن الدین ہوں گے، ذرائع کے مطابق ضلع غربی اور جنوبی میں وائس چیئر مین کے حوالے سے کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے۔

ضلع جنوبی کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائس چیئرمین کیلئے ایم کیو ایم کی مسلم لیگ نون سے بات ہوئی ہے اس لئے ضلع جنوبی میں چیئر مین ایم کیو ایم کا ہوگا جبکہ وائس چیئر مین نواز لیگ کا ہوگا۔

ضلع غربی میں ایم کیو ایم ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ اس حوالے سے دیگر جماعتون سے بھی رابطے کیے جا رہے ہیں جیسے ہی کوئی بات فائنل ہوگی تو اس جماعت کا امیدوار وائس چیئرمین ہوگا۔

 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top