ہفتہ, دسمبر 13, 2025
اشتہار

ایشیا پیسیفک کی 50 اہم شخصیات کی فہرست میں شمولیت، پاکستانی خاتون ظل ہما کا اعزاز

اشتہار

حیرت انگیز

لندن (18 نومبر 2025): ویمن آف دی فیوچر نامی برطانوی ادارے نے ”دی کائنڈنیس اینڈ لیڈرشپ: 50 لیڈنگ لائٹس آف ایشیا پیسیفک“ کی 2025 کی فہرست کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان کی سرکاری افسر ظل ہما کا نام بھی شامل ہے۔

اس فہرست کا اعلان 13 نومبر کو عالمی سطح پر منائے جانے والدین کے موقع پر کیا گیا، اعلیٰ ترین اعزاز پانے والوں کی فہرست میں ظل ہما بھی شامل ہیں، جو اس فہرست میں انفارمیشن گروپ کی سب سے پہلے پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

ظل ہما نے اپنی سرکاری ملازمت کے 12 سالہ کیریئر کے دوران موسمیاتی تبدیلی، انسانی حقوق اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ اور محققین کے ساتھ ’ورلڈ فرسٹ آکسفورڈ وبائی مرض کوویڈ-19 ٹریکر‘ تیار کرنے کے سلسلے میں ظل ہما نے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں جس کا نہ صرف اعتراف کیا گیا بلکہ اس سے قبل ان کی متعدد شعبوں میں کاوشوں کو بھی قومی اور بین الاقوامی طور پر سراہتے ہوئے اعزازات دیے گئے۔

انھیں ملنے والے اعزازات میں کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈ 2025، اچیومنٹ ایوارڈ 2025، انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈ 2021، اور آگہی ایوارڈ 2018 شامل ہیں۔ ان کا نام برٹش کونسل یو کے ایلومنائی ایوارڈ یو کے پوسٹ 2024 کے لیے بھی شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔

ومن آف دی فیوچر نے دی کائنڈ نیس اینڈ لیڈرشپ: 50 لیڈنگ لائٹس مہم 2018 میں ان لیڈرز کو خراج تحسین کے لیے شروع کی تھی، جو عملی طور پر ظاہر کرتے ہیں کہ احسان اور مہربانی ہی کاروبار، معیشت اور معاشرے میں تبدیلی لانے والی قوت ہے۔

+ posts

مرزا آفتاب بیگ
صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا
پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی
صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

اہم ترین

مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ
مرزا آفتاب بیگ صحافت سے 1994ء سے منسلک ہیں 2016ء میں اے آر وائی نیوز کو بحثیت رپورٹر جوائن کیا پاکستان میں اکنامکس اور برطانیہ میں ریڈیوگرافی میں گریجویشن کی صحافت کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ ہسپتال میں ایم آر آئی ریڈیوگرافر کی حیثیت سے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں