تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ذوالحج کا چاند نظر آ گیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

کراچی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے مطابق عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہوگی۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ چاند نظر آنے کی شہادتیں نوابشاہ، جھنگ، ٹنڈوالہٰیار، ژوب، ودیگر شہروں سے شہادتیں موصول ہوئیں۔

پاکستان میں ذوالحج 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیتی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

جس میں رویت ہلال کمیتی کے اراکین سمیت چیف میٹرولوجسٹ اور ماہر فلکایت نے شرکت کی جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور اورکوئٹہ میں ہوئے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 12 سے 15اگست تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات میں ذوالحج کا چاند گزشتہ روز نظر آیا تھا، عرب ممالک میں عید الاضحیٰ 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -