ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ظل شاہ قتل کیس : عمران خان کی درخواست ضمانت دائر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ظل شاہ کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کردی، جس میں کہا ظل شاہ کے قتل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے درخواست ضمانت دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نےمجھےاس مقدمےمیں جان بوجھ کرنامزدکیا، ظل شاہ کےقتل سےمیراکوئی تعلق نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی خدشات کےباعث درخواست سیشن عدالت کے بجائے ہائیکورٹ دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کرے۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں