اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ذی القعد کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں یکم ذوالقعدہ 23 جون کو ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں ماہِ ذی القعد 1441 ھجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذوالقعدہ بروز منگل 23 جون 2020ء کو ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کے زیر صدارت محکمہ موسمیات میں ذی العقد کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔

پاکستان کے دیگر علاقوں میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا۔ ملک بھر سے چاند شہادت  موصول نہ ہو نے پر مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ یکم ذی القعد 23 جون بروز  منگل کو ہوگی۔

چئیرمین مرکزی روئیت ہلال کمیٹی، مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں سے بھی ذوالقعد کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اجلاس میں تکینیکی ماہرین اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

واضح رہے کہ ذوالقعدہ اسلامی سال کا گیارہواں مہینہ ہے جس کے بعد ذی الحج سال کا آخری مہینہ ہوتا ہے جس کی 10 تاریخ کو عید الاضحیٰ منائی جاتی ہے جس کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس اگلے ماہ ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں