تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

زمبابوے، 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم، 47 افراد ہلاک

ہرارے: زمبابوے میں دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں 2 مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہولناک حادثہ ہرارے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق آمنے سامنے آنے والی بسوں میں زور دار ٹکر ہوئی، ہلاک و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ہائی وے پولیس ترجمان پال نیاتھی نے خطرناک حادثے میں 47 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

اسے زمبابوے کی تاریخ کا خطرناک ترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باعث روساپی کے سرد خانے میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی زمبابوے کی قومی شاہراہ پر خطرناک حادثے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -