The news is by your side.

Advertisement

دورہ پاکستان کیلیے زمبابوے نے تربیتی اسکواڈ کا اعلان کردیا

زمبابوے نے مجوزہ دورہ پاکستان کے لیے 25 رکنی تربیتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آل راؤنڈر چمو چیبھا بھا کی قیادت میں مہمان ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، ٹیم میں برینڈن ٹیلر، سکندر رضا اور اروائن جیسے سینئر کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پاکستان اور زمبابوےکی محدود اوورز کی سیریز نومبر میں پاکستان میں ہوگی جس کے لیے پی سی بی نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

پی سی بی نے بائیوسیکیورٹی انتظامات کیلئے انگلش بورڈ سے ہدایات حاصل کی ہیں بورڈ کا کہنا ہے کہ زمبابوےکی ٹیم کو بائیو سیکیور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

ملتان کو پاک زمبابوے ون ڈےانٹرنیشنل کی میزبانی ملنےکا امکان ہے اور اس سلسلے میں گراؤنڈ کی تزین و آرائش اور تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ملتان اسٹیڈیم 12 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔2008 میں آخری بار ملتان میں میچز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ زمبابوے کا 5 سال میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
چیئرمین زمبابوےکرکٹ بورڈ تیونگوا موخولانی پُرامید ہیں کہ انہیں دورہ پاکستان کی اجازت مل جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں