تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زمبابوے میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری

ہرارے : زمبابوے کے جنرل الیکشن کا آغاز صبح 7 بجے ہوگیا، جس میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے صدر اور اراکین پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق افریقی ملک زمبابوے میں 4 دہائیوں کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں عوام پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک اپنے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے صدر اور اراکین پارلیمنٹ کا انتخابات کریں گے۔

زمبابوے میں سابق صدر رابرٹ موگابے کی غیر موجودگی میں پہلی مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے، کیوں کہ گذشتہ کئی برسوں سے موگابے زمبابوے صدرات پر قابض تھے جنہیں سنہ 2017 میں بغاوت کے بعد عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

زمبابوے میں ہونے والے جنرل الیکشن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا تھا جو شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زمبابوے کا اقتدار حاصل کرنے کے لیے حکمران جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج‘ سخت مقابلے کی امید ہے۔

خیال رہے کہ بغاوت کے ذریعے صدارت سے برطرف کیے جانے والے سابق صدر رابرٹ موگابے سنہ 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے اقتدار پر قابض تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رابرٹ موگابے نے صدراتی الیکشن میں حصّہ لینے والے ایمرسن منگاوا کی حمایت کرنے اور انہیں ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صدراتی انتخابات میں حصّہ لینے والے ایمرسن منگاوا رابرٹ موگابے کے نائب صدر تھے، موگابے کو پارٹی صدرات سے ہٹائے جانے کے بعد ایمرسن منگاوا کو پارٹی کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -