تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان کا دورہ زمبابوے میں فاتحانہ آغاز، پہلا ٹی ٹوئنٹی اپنے نام کرلیا

ہرارے: پاکستانی بولرز نے بلے بازوں کی ناقص کارکردگی پر پردہ ڈال دیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز کی سیزیز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا، زمبابوے کپتان شان ولیمز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ بیس اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے، جواب میں زمبابوے کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بناسکی، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیگ اسپنر عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد حسنین 2 جبکہ حفیظ اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ بیس اوررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے اور زمبابوے کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، وکٹ کیپر بلے باز نے نصف سینچری اسکور کرتے ہوئے 82 رنز کی دلکش اننگز کھیلی اور پاکستان کے مجموعے کو قابل قدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان بابراعظم صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹے ، قومی ٹیم کے کپتان کی قیمتی وکٹ موزارابانی نے حاصل کی، ون ڈاؤن پوزیشن پر آنے والے فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی کا تسلسل نہ برقرار رکھ سکے اور 13 رنز بناکر چلتے بنے، مڈل آرڈر بلے باز حفیظ ایک پھر ناکام ہوئے اور 5 رنز بناسکے، ٹی ٹوئنٹی ڈبییو کرنے والے دانش عزیز بھی اپنے پہلے میچ کو یادگار نہ بناسکے اور 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز لمبی اننگز نہ کھیل سکا، بار بار مواقع حاصل کرنے والے حیدر علی آج پھر ناکام ہوئے اور محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹے،فہیم اشرف 1 اور محمد نواز 9 رنز بناسکے۔

زمبابوے کی جانب سے جونگوے اور مدھیویرے نے 2،دو وکٹیں حاصل کیں، موزارابانی اور نگاروا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اسی فتح کے ساتھ ہی پاکستان کو تین میچوں کی سیریزمیں0-1کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا دوسرا میچ جمعے کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -