تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

زمبابوے کے خلاف وائٹ واش کے لیے پاکستان کو ایک وکٹ درکار

ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان کو میزبان ٹیم کے خلاف وائٹ واش کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر فالو آن کا شکار زمبابوین ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹیں 220 رنز پر گنوادیں، پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے جبکہ زمبابوے کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لے مزید 158 رنز بنانے ہوں گے۔

ریگس چکبوا نے 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان برینڈن ٹیلر 49 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کا نشانہ بنے، لک جونگوی 31 اور بلیسنگ مزرابانی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے اسپنر نعمان علی نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں ہرارے ٹیسٹ میں زمبابوے ٹیم 510 رنز کے جواب میں صرف 132 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔ حسن علی نے مسلسل تیسرے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ساجد خان نے دو شاہین آفریدی اور تابش خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ خیال رہے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر زمبابوے نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے تھے۔

بعد ازاں آج کھیل کے تیسرے دن کا آغاز ہوا اور میزبان ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو بتیس رنز ہی بنا پائی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کیون کسوزا 4 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے، مساکندا بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، کپتان برینڈین ٹیلر 9 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

ملٹن شمبا کو 2 رنز پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی جانب سے تابش خان، حسن علی، شاہین آفریدی اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 510 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔

اوپننگ بلے باز عابد علی نے کھیل کے دوسرے روز بھی اپنی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 393 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی جس میں انہوں نے 27 چوکے لگائے۔ وہ 215 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ نعمان علی نے اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اور بدقسمتی سے صرف 3 رنز کی کمی سے سنچری نہ بناسکے وہ 97 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اوپنر عابد علی نے کریئر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی وہ ہرارے میں ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے 2013 میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو ایک اننگز 116 رنز سے شکست دی تھی۔

Comments

- Advertisement -