تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے کیلیے پرامید

کراچی: زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں دورۂ پاکستان کی امید ظاہر کردی۔

زمبابوے کی ٹیم کے مینیجر ڈارلنگٹن ماجونگا کا ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اپنے انٹرنیشنل سیزن کو محفوظ بنانے کے لیے پرامید ہیں، اس ضمن میں حکومت کی منظوری کے بعد پاکستان کا دورہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم افغانستان کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر میچز کھیلنے کے بعد بین الاقوامی دورہ کریں گے، اکتوبر میں پاکستان میں ہونے والی سیریز میں تین ٹی ٹوینٹی اور ایک ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

ڈرالنگٹن کا کہنا تھا کہ ’کرونا کی صورت حال کی وجہ سے حکومت نے افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز کو منسوخ کردیا تھا مگر اب امکان ہے کہ اکتوبر میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’حکومت نے کرونا اور ماحولیات کے حوالے سے بہت سخت پالیسی اپنائی ہوئی ہے، ہم نے درخواست کی ہے کہ اس قسم کی شرائط کو ختم کردیا جائے وگرنہ آئندہ برس کوئی بھی ٹیم زمبابوے آکر کھیلنے پر راضی نہیں ہوگی اور نہ ہم ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر سکیں‌گے‘۔

ڈارلنگٹن کا کہنا تھا کہ ’کرکٹ بورڈ کو اکتوبر میں دورے کی پوری امید ہے مگر اس کا حتمی فیصلہ حکومت کو ہی کرنا ہوگا، افغانستان کے خلاف ہونے والی سیریز میں اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا تو پاکستان کے دورے کے امکانات مزید روشن ہوجائیں گے‘۔

یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کا دورہ شیڈول کیا ہوا ہے مگر امکان ہے کہ پروٹیز کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ بن جائیں جس کے باعث یہ دورہ ملتوی ہوسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -