جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سہ فریقی سیریز: زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

سہ فریقی سیریز کے لیے زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔

پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ٹی 20 سیریز 20 نومبر میں ہوگی، سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں ہی ہوگا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ فریقی سیریز کے پانچ میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ پڑھیں: افغانستان کرکٹ بورڈ بھی پاکستان سے دشمنی میں بھارتی بورڈ کے نقش قدم پر چل پڑا

واضح رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی ٹرائی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کیا گیا تھا۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان میں نومبر میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں افغانستان شریک نہیں ہو گا۔

جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے سہ فریقی سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں