ہفتہ, جولائی 11, 2026
اشتہار

پاکستان میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کےلیے زمبابوین اسکواڈ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

زمبابوے کرکٹ نے پاکستان میں ہونے والے آئندہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائنگولر سیریز کے لیے 15 رکنی زمبابوین اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، حال ہی میں افغانستان کےخلاف ہوم سیریز کا حصہ رہنے والے فاسٹ بولر سپیئر بلیسنگ مزارابانی کمر کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں، ان کے متبادل کے طور پر نیومین نیاموری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کپتان سکندر رضا کی قیادت میں زمبابوے اپنی مہم کا آغاز میزبان پاکستان کے خلاف 17 نومبر کو راولپنڈی میں کرے گا، جس کے بعد 19 نومبر کو یہیں اسے سری لنکا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس کے بعد زمبابوے کا اسکواڈ بقیہ راؤنڈ میچز کے لیے لاہور پہنچے گا جہاں 23 نومبر کو پاکستان اور 25 نومبر کو سری لنکا سے دوبارہ میچز ہونگے۔

زمبابوین اسکواڈ ان پلیئرز پر مشتمل ہے:
سکندر رضا (کپتان)، برائن بینیٹ، ریان برل، گریم کریمر، بریڈلی ایونز، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، ویلنگٹن مساکاڈزا، تادیواناشے مارومانی، ٹونی مونیونگا، تاشینگا میوزیکیوا، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا، نیومن بیوروا اور نیومن بیورین اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ اگلے سال ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر اور اس سے قبل تیاری کے حصے کے طور پر ٹرائنگولر سیریز منعقد کی جارہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں