تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دوسرے ٹی ٹوینٹی سے قبل زمبابوین ٹیم کو دھچکا

ہرارے: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل میزبان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ سے قبل زمبابوے کے مڈل آرڈر بلے باز کریگ ارون انجری کا شکار ہوکر ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔

کریگ ارون پہلے ٹی ٹوینٹی میچ سے فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، زمبابوین اسکواڈ میں کریگ ارون کی جگہ تاریسائی مساکانڈا کو شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیل کھیلا جائے گا، پاکسان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کے 149 رنز کے جواب میں زمبابوین ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 138 رنز بناسکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد حسنین نے دو وکٹیں حاصل کیں، 82 رنز کی اننگز کھیلنے پر رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -