زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔
رپورٹس کے مطابق تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 18 نومبر سے راولپنڈی میں ہوگا۔ زمبابوے کی ٹیم آج مکمل آرام کرے گی۔
سہہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
Sikandar Raza-led Zimbabwe squad arrives in Islamabad to take part in the T20I tri-series #PAKvZIM | #PAKvSL pic.twitter.com/qksgkf27Q0
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 12, 2025
واضح رہے کہ پی سی بی نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے، تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔ اس سے قبل یہ میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔
پی سی بی نے اس سے قبل سری لنکا سے بقیہ دو ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کردیا تھا۔ دوسرا ون ڈے 13 کے بجائے 15 اور تیسرا ون ڈے 15 کے بجائے 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔
سری لنکن بورڈ کا کہنا ہے کہ جو کھلاڑی وطن واپس آنا چاہتے ہیں انہیں روکا نہیں جائے گا، جو کھلاڑی واپس آئیں گے ان کا متبادل پاکستان بھیج دیا جائے گا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
یہ پڑھیں: محسن نقوی سری لنکن کرکٹرز کو فول پروف سیکیورٹی اقدامات پربریف کریں گے، ذرائع
دورہ پاکستان کیلیے آئے ہوئے سری لنکن کرکٹرز نے اپنے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ وہ دورہ ختم کرکے سری لنکا واپس آنا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزارت داخلہ کی طرف سے سری لنکن کرکٹرز کو پاکستان میں مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


