زمبابوے کے سکندر رضا نے پی ایس ایل میں کبھی پیمنٹ ادائیگی میں مشکل پیش نہ آنے کی تصدیق کرکے آسٹریلوی کھلاڑی کے دعوے کی نفی کردی۔
زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کا یہ بیان پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈیئٹر کا حصہ آسٹریلوی کھلاڑی جیمز فاکنر کی جانب سے پی سی بی پر رقم ادائیگی نہ کرنے کے الزامات لگاتے ہوئے پی ایس ایل چھوڑنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں سکندر رضا بٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے حق میں بول پڑے اور پاکستان سپرلیگ اور پی سی بی کے رویے کی تعریف کی۔
1. Payment was never an issue @thePSLt20 and no Overseas player has ever complained.
2. Hosting PSL in 🇵🇰 over the last couple of years have proved that it’s safe and @TheRealPCB is hosting it successfully
3. Anyone suggesting that this will jeopardize Aus tour are delusional— Sikandar Raza (@SRazaB24) February 20, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پی ایس ایل کھیلنے کے دوران ادائیگی کا کبھی بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا اور نہ ہی کسی اور غیرملکی کھلاڑی نے اس کے متعلق کوئی شکایت کی۔
سکندر رضا نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کی میزبانی کے فرائض احسن طریقے سے کامیابی کے ساتھ انجام دیے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔
سکندر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد جو بھی یہ رائے دے رہا ہے کہ جیمز فاکنر کے اس رویے سے دورہ آسٹریلیا کو کوئی خطرہ ہے تو وہ سخت غلط فہمی اور وہم کا شکار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈیئٹر کے فاسٹ بولر جیمز فاکنر نے پی سی بی پر پی سی بی پر الزامات عائد کرتے ہوئے جاری پی ایس ایل سیون سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈیئٹر نے کھلاڑی کے اس اقدام پر فوری ردعمل دیتے ہوئے جیمز فاکنر کو آئندہ لیگ میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا تھا۔