The news is by your side.

Advertisement

ریال میڈرڈ کو تین بار چیمپیئنز لیگ جتوانے والے زیڈان نے کلب کو الوداع کہہ دیا

تجزیہ کار اس فیصلے کو حیران کن قرار دے رہے ہیں

میڈرڈ: عظیم فرانسیسی فٹ بالر زیڈان نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخی فتح کے پانچ دن بعد کلب چھوڑنے کا حیران کن اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریال میڈرڈ کو تین بار چیمپیئنز لیگ سمیت متعدد ٹرافیاں‌ جتوانے والے اسٹار مینیجر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے ہیں.

یہ غیرمتوقع فیصلہ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں‌ معروف انگلش کلب لیورپول کو تین ایک سے شکست دینے کے بعد سامنے آیا.

زیڈان نے ایک پریس کانفرنس میں‌ کہا کہ اب اس کلب کو کسی مختلف آواز، کسی مختلف تجربے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کچھ بدل گیا ہے اور اسی لیے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ زیڈان نے 2006 میں اس کلب کی قیادت سنبھالی تھی، جس کے بعد اس نے یوئیفا چیمپیئنز لیگ میں‌ تین کامیابیاں‌ حاصل کیں، البتہ اسپیشن لا لیگا میں‌ ریال میڈرڈ صرف ایک ہی بار فتح اپنے نام کرسکا.

45 سالہ زیدان نے امید ظاہر کی کہ ٹیم اپنی فتوحات جاری رکھی گی، البتہ اب انھیں تبدیلی کی ضرورت ہے، اسی لیے یہ فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ انھوں نے رواں برس فروری میں بھی اس نوعیت کا اعلان کیا تھا، البتہ تجزیہ کار اس فیصلہ کو حیران کن قرار دے رہے ہیں.

زیڈان کی سرپرستی میں‌ ریال میڈرڈ نے 104 میچ جیتے، جیت کی شرح 69.8 فیصد رہی، جن میں نو ٹرافیاں شامل ہیں۔


ریال میڈرڈ نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں