اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

صہیونی فوج نے 126 اسرائیلیوں کے یرغمال ہونے کی تصدیق کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

غاصب صہیونی فوج نے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران حماس کے ہاتھوں 126 اسرائیلیوں کے یرغمال ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے جاری طوفان الاقصیٰ آپریشن اسرائیل کے خلاف تاریخ کی اب تک سب سے شدید کارروائی ہے جس میں اسرائیل کو بڑے جانی اور مالی نقصان کے ساتھ اپنے درجنوں فوجیوں کے یرغمال بنائے جانے جیسے واقعات نے پریشان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے آپریشن کے دوران اب تک 286 صہیونی فوجیوں سمیت 1300 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جب زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

حماس کے جنگجوؤں نے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ بھی کیا تھا جس میں کئی فوجی افسران بھی شامل تھے جس کی اب صہیونی فوج نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی مظالم کا پردہ چاک ہونے کا خوف، امریکی چینل نے 3 مسلمان صحافی معطل کر دیے

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس نے 126 اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے جب کہ اس کے حملوں میں اب تک 279 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں