جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

ذوہیب حسن کا حمیرا اصغر کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ذوہیب حسن نے حمیرا اصغر کی اندوہناک موت پر افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے اداکارہ کو ستارہ امتیاز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ماضی کے معروف گلوکار اور نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب حسن نے اپنی نئی سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرحومہ حمیرا اصغر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے تاکہ ان کی فیملی کو یہ احساس ہو کہ بیٹی کی جدوجہد ضائع نہیں گئی۔

ذوہیب کے مطابق حمیرا کو ستارہ امیتاز سے نوازنے سے ان کے خاندان کو احساس ہوگا کہ ایک عورت ہونے کے ناطے اس مشکل انڈسٹری میں حمیران نے جو کامیاب ہونے کی جو جدوجہد وہ رائیگاں نہیں گئی ہے۔

حمیرا اصغر کی موت، طوبیٰ انور کا اداکاراؤں کے حالات سے باخبر رہنے کیلیے اہم اقدام

ماضی میں اپنے گانوں کےلیے مشہور ذوہیب حسن کا کہنا تھا کہ میں ان تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مردوں کے غالب سماج میں اپنے خوابوں کے مطابق جینے کی ہمت رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں بہت سی خواتین آتی ہیں، کچھ کامیاب ہوتی ہیں اور پھر کچھ وقت کے ساتھ منظر نامے سے غائب ہوجاتی ہیں۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر گلوکار ذوہیب حسن نے اس سے قبل حمیرا کی موت پر دکھ کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ اکیلی رہنے والی خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ستارہ امتیاز پاکستان کا چوتھا بڑا سول ایوارڈ ہے، جو حکومتِ پاکستان کی طرف سے اُن افراد کو دیا جاتا ہے جنھوں نے ملک و قوم کی خدمت کرتے ہوئے نمایاں کارنامے سرانجام دیے ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر علی کی ان کی فلیٹ میں موت پچھلے سال اکتوبر میں ہوئی تھی، تاہم کئی مہینوں کے بعد اداکارہ کی موت کا پتا پچھلے دنوں چلا تھا اس خبر نے میڈیا میں بھونچال برپا کردیا تھا اور شوبز حلقوں سمیت عام افراد بھی اس پر اظہار افسوس کرتے پائے گئے تھے۔

حمیرا اصغر کے بھائی نے قتل کا شبہ کیوں ظاہر کردیا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں