اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

ظہران ممدانی کو میئر بننے سے روکنے کیلئے 26 ارب پتیوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کیے، امریکی اخبار میں انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک(6 نومبر 2025): امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ظہران ممدانی کو نیویارک کا میئر بننے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں نے اپنے کروڑوں ڈالر خرچ کر ڈالے۔

امریکی اخبار فوربز نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ظہران ممدانی کو نیویارک کا میئر بننے سے روکنے کے لیے 26 ارب پتیوں نے زور لگایا اور اس مشن کے لیے انہوں نے کروڑوں ڈالر خرچ کیے۔

امریکی اخبار فوربز نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ نیو یارک انتخاب میں 26 ارب پتیوں یا ارب پتی خاندانوں نے مجموعی طور پر 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی تاکہ ظہران ممدانی کو کامیابی سے روکا جا سکے جن کی پوزیشن تمام سرویز میں سب سے مستحکم تھی۔

رپورٹ کے مطابق سابق میئر مائیکل بلوم برگ نے ممدانی کے حریف اینڈریو کومو کو انتخابی مہم کے لیے مزید پندرہ لاکھ ڈالر دیے۔

رپورٹ کے مطابق ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کی صرف 2 ارب پتیوں ایلزبتھ سمنز اور گِٹ ہَب کے شریک بانی ٹام پریسٹن ورنرنے حمایت کی اور ان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کی ارب پتی ایلزبتھ سمنز  اور گِٹ ہَب GitHub کے شریک بانی ٹام پریسٹن ورنر نے حمایت کی، ایلزبتھ سمنز  نے ڈھائی لاکھ اور  ٹام پریسٹن ورنر نے 20  ہزار ڈالر تک رقم عطیہ کی۔

ادھر نیویارک کے مال دار کاروباری افراد نے ظہران ممدانی کی جیت کے بعد محتاط حمایت کا اعلان کردیا، معروف ارب پتی اور ممدانی کے سخت ناقد  بل ایکمین کا لہجہ بھی نرم پڑگیا اور انہوں نے ممدانی کو تعاون کی پیش کش کردی۔

نو منتخب میئر ظہران ممدانی کی اہلیہ راما دواجی کے لئے بڑا اعزاز

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں