نیویارک کے میئر زہران ممدانی کو سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکار جنید خان کا ہمشکل قرار دے دیا۔
ظہران ممدانی نیویارک شہر کے نو منتخب میئر ہیں اور ان کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھارتی نژاد امریکی میئر ہیں، 34 سال کی عمر میں وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کے طور پر انتخاب لڑے اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود، ریاستہائے متحدہ میں نوجوان ووٹروں کی ایک مضبوط اکثریت سے منتخب ہوئے۔
آج کل دنیا بھر کے مسلمان کافی خوش ہیں اور ممدانی کی فتح کا جشن منا رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: نیویارک کے پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی کی ’’اردو زبان‘‘ میں الیکشن مہم کی ویڈیو وائرل
نیو یارک سٹی امریکا کے نومنتخب میئر پاکستانی اداکار جنید خان سے مشابہت رکھنے کی وجہ سے پاکستان میں سرخیوں میں ہیں، ان کی ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد، پاکستانیوں نے ظہران ممدانی اور جنید خان کے درمیان غیر معمولی مماثلت دیکھی۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ظہران ممدانی پاکستانی گلوکار اور اداکار جنید خان سے خاصے ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔ ایک نے لکھا، "لول، وہ جنید خان کی کاربن کاپی ہے!” بہت سے لوگوں نے کہا کہ وہ کسی اور سے زیادہ جنید خان جیسا لگتا ہے۔
ایک اور نے تبصرہ کیا کہ وہ کال بینڈ سے جنید خان جیسا لگتا ہے،” جب کہ ایک صارف نے لکھا کہ وہ جنید خان سے ملتے جلتے ہیں ایک اور نے مذاق میں کہا، ’’وہ جنید خان اور پنکج ترپاٹھی کا مجموعہ ہے۔‘‘


