نیویارک: میئر نیویارک ظہران ممدانی کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کا دوسرا مکان رکھنے والے امیر شہریوں پر ٹیکس کی اجازت مل گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ظہران ممدانی ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے منصوبے کے خلاف فیصلہ آیا تھا۔
ممدانی کی نیتن یاہو پر شدید تنقید :
نیویارک میئر ممدانی نے نیتن یاہو پر تنقید مزید سخت کر دی ہے اور انھیں ’’جنگی مجرم‘‘ قرار دے دیا ہے۔
نیویارک سٹی کے میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر اپنی تنقید مزید سخت کرتے ہوئے انھیں جنگی مجرم قرار دیا۔
ممدانی نے سی این این کی کرسٹیان امانپور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’جب نیتن یاہو کی بات آتی ہے تو میں نے انھیں وہی قرار دیا ہے جو میرے خیال میں وہ ہیں، ایک جنگی مجرم اور فلسطینی عوام کی ہول ناک نسل کشی کے معمار۔‘‘
بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے 2024 میں نیتن یاہو اور دیگر اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ عدالت نے ان پر 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کے دوران اور اس کے بعد جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے تھے، تاہم اسرائیل نے ان الزامات کی تردید کی۔


