ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ظہران ممدانی کا کیلیفورنیا کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی مسجد میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرہ بنا ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے اسلامک سینٹر میں فائرنگ کے واقعے میں محافظ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد مبینہ طور پرخودکشی کرلی تھی۔

مذکورہ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے نیویارک کے میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کہا کہ اسلاموفوبیا امریکا بھر میں مسلم کمیونٹی کیلئے خطرے کا باعث ہے۔

سان ڈیاگو مسجد میں فائرنگ پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا

ظہران ممدانی کا تمام امریکی شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کریں اور نفرت اور خوف کی سیاست کے خلاف کھڑے ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں