نیویارک (15 دسمبر 2025): نیویارک کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی نے سڈنی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائی انتہائی مکروہ عمل ہے، جب میں میئر بنوں گا تو ہر دن یہودی نیویارکرز کی حفاظت کے لیے کام کروں گا۔
ایکس پر اپنے پیغام میں ظہران ممدانی نے کہا آج سڈنی میں حنوکہ کی تقریب کے دوران ہونے والا حملہ یہود دشمن دہشت گردی کی ایک نہایت گھناؤنی کارروائی تھی، میں اُن افراد کے لیے سوگوار ہوں جو اس میں قتل کیے گئے۔
میئر نیویارک نے لکھا اگرچہ ہم ابھی تمام حقائق سامنے آنے کے منتظر ہیں، مگر جو کچھ اب تک معلوم ہو چکا ہے وہ دل دہلا دینے والا ہے، ہلاک ہونے والوں میں ربی ایلی شلانگر بھی شامل ہیں جن کے کراؤن ہائٹس سے گہرے تعلقات تھے، روشنیوں کا تہوار انتہائی دردناک طور پر اندھیرے کے دن میں بدل گیا۔
سڈنی واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، 40 زخمی
انھوں نے کہا یہ حملہ دنیا بھر میں یہودیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کے ایک مسلسل اور خوفناک سلسلے کی تازہ ترین مثال ہے، بہت سے لوگ اب خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے، نہ اپنی شناخت کے ساتھ جینے میں، نہ کھلے عام اپنے ایمان کے اظہار میں اور نہ ہی بغیر مسلح سیکیورٹی کے اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے میں۔
ظہران نے کہا جب میں میئر بنوں گا تو ہر دن یہودی نیویارکرز کی حفاظت کے لیے کام کروں گا، یہ مقصد ہر نیویارکر کا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے، اور ہمیں اس ہول ناک تشدد کو ماضی کا حصہ بنا دینا چاہیے۔
The attack at a Hanukkah celebration in Sydney today was a vile act of antisemitic terror. I mourn those who were murdered and will be keeping their families, the Jewish community, and the Chabad movement in my prayers. May the memories of all those killed be a blessing.
While…
— Zohran Kwame Mamdani (@ZohranKMamdani) December 14, 2025
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


